سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔
نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے امام صاحب کے علاقے میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ظالم فوجیوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر نہتے نوجوانوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔ قابض فوج علاقے میں ابھی بھی گشت کر رہی ہے اور بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔
بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف ہزاروں کشمیری شہری سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فوج کی بہیمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔