سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جنوبی اضلاع سے 6 نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوانوں میں ایک پی ایچ ڈی اسکالر بھی شامل ہے۔
بھارتی فورسز نے پلوامہ کے مختلف علاقوں سے پانچ اور ترل سے ایک کشمیری کو گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے نوجوانوں میں سے ایک پی ایچ ڈی اسکالر ہے۔ گرفتار نوجوانوں میں شفیق بٹ، وسیم خان، بلال بھٹ، شازیہ یعقوب اور تحسین بتول شامل ہیں۔
بھارتی فورسز نے بدنام زمانہ ملٹری ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو گرفتار کیا، کشمیر پر غیر قانونی طور پر مسلط بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔