مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، نہتے مظاہرین پر تشدد، متعدد گرفتار

Last Updated On 13 April,2019 11:16 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ گولیاں لگنے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ قابض فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی بربریت جاری، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ فورسز نے کپواڑا، باندی پورہ اور بارہ مولا میں نہتے مظاہرین پر تشدد کی انتہا کر دی۔ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 12ویں جماعت کے طالب علم یاسین احمد بٹ سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج نے ضلع کشتوار میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر وں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ قابض فورسز نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کروا دی ہیں۔