وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں میں بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، دونوں کو سرچ آپریشن کےنام پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔