سری نگر:(ویب ڈیسک) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری طلبا کو شہید کردیا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت راحیل راشد اور بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
حریت رہنماؤں نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر نہتے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتا اور ان مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے۔