آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے بھارت کیساتھ رہنا ہے یا نہیں، محبوبہ مفتی

Last Updated On 12 April,2019 11:04 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارت سے کشمیر کے رشتے کی بنیاد ہے، آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے کہ بھارت کیساتھ رہیں یا نہیں۔

 

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت آرٹیکل 370 کو حکومت ختم نہیں کر سکتی لیکن ڈر ہے کہ آئین میں چور دروازے سے ترمیم نہ کی جائے۔

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارت سے کشمیر کے رشتے کی بنیاد ہے آئین تبدیل کیا تو سوچیں گے کہ بھارت کیساتھ رہیں یا نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانو اور دلتوں سے بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔ گائے کھانے کے الزام میں مسلمانوں کو تشدد سے قتل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے باعث مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر زیادہ حملے ہو رہے ہیں۔ مودی سرکار اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے ہندو مسلم فساد چاہتی ہے۔ بھارت سیکولر بنیادوں پر بنا تھا لیکن آج اس کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں۔ کشمیریوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اللہ جانتا ہے اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔