سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ظالمانہ کاروائی کے خلاف کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔
ضلع شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی، رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیئے اس کے باوجود جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور بھارتی فوجیوں پر پتھراو کرتے رہے۔