وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی پر تل گیا۔ ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں بھارتی فوج گشت کر رہی ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔
کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز شوپیاں، بانڈی پورہ، پلواما اور سری نگر میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے۔