وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے پلواما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں آج پھر 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ گھر کو بارودی مواد سے تباہ کردیا۔ دو روز میں شہادتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
کشمیریوں کی شہادت پر مقامی افراد شدید غصے میں ہیں۔ بھارتی دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔