سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا، کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 90 نوجوانوں میں سے ایک شہید ہو گیا، دیگر 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ شوپیاں میں بھارتی فوج سرچ آپریشن کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔
بھارت ماہ رمضان میں بھی کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہ آیا، گذشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک شہید ہو گیا، 90 زخمیوں میں سے 12 موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔
شوپیاں میں بھارتی فوج سرچ آپریشن کے نام پر نہتے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہے، بھارتی فوجی ٹرکوں پر بندوقیں تانے مسلسل گلیوں میں گشت کر رہے ہیں، شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ روزمرہ معمولات زندگی درہم برہم کرنے پر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جس کے دوران مظاہرین پاکستانی پرچم لہراتے رہے۔