بندر کی خاتون کے سر پر سواری

Last Updated On 31 May,2019 10:54 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) بندر اپنی حرکتوں کے باعث جہاں لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں وہیں کبھی کبھی وبال جان بھی بن جاتے ہیں، جاپان میں بندر نے خاتون کو تنگ کر کے رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ناگانو پارک میں ایک چلبلے بندر نے ایک خاتون سیاح کے سر پر ایسی سواری کی کہ اترنے کا نام ہی نہیں لیا۔ جاپانی بندر خاتون کے سر پر ایسے اچھلتارہا جیسے یہ سر نہیں بلکہ ٹرمپولین ہو۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کو محظوظ ہونے کا موقع مل گیا اور ان کاکہنا ہے کہ اس بندر کو خاتون کو چھیڑنے کے جرم میں سزا دی جانی چاہئے۔