پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی مشہور جگہ ایفل ٹاور پر زپ لائن سے محظوظ ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔
دنیا نیوز کے مطابق ایفل ٹاور پر زپ لائن کے مزے لینے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد 800 سو میٹر طویل سفر سے لطف اندوز ہوئی۔
فلائنگ زپ لائن زمین سے 115 میٹر بلند ہے، حکام کے مطابق یہ زپ لائن کمزور دل لوگوں کے لیے نہیں۔ زپ لائن 88 کلو میٹر کی رفتار سے چلتی ہے، یہاں ملکی سمیت غیر ملکیوں کی بڑی تعداد محظوظ ہونے کے لیے آتی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق زپ لائن کو پیرس میں مقامی لوگ Smash Perrier کہتے ہیں۔ زپ لائن کی یہ سہولت سیاحوں کے لیے آئندہ ماہ 11 جون تک میسر ہوگی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب زپ لائن کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہو۔ اس سے قبل 2017ء میں زپ لائن کو شہریوں کے لیے کھولا گیا تھا۔