علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں

Last Updated On 03 June,2019 10:47 am

واشنگٹن: (نیٹ نیوز) علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور سچی لگن اور محنت سے کوئی کام کیا جائے تو منزل مل ہی جاتی ہے۔

 

امریکا سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ جارج اور اُن کی 94 سالہ بہن انیتا اس عمر میں گریجویٹ ہو گئے۔ دوسری جنگ عظیم میں ٹینک ڈرائیور کے طور پر حصہ لینے والی جارج اور ان کی بہن انیتا نے ڈینور کے ہائی سکول میں داخلہ لیا اور بڑھاپے میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔

دنیا بھر میں اس بزرگ بھائی بہن کی کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کا ڈگری حاصل کرنا لازمی ایک مثال بنے گی۔