نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی شہری کے گھر میں 11 فٹ لمبا مگر مچھ بن بلایا مہمان بن گیا، جسے باہر نکالنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی شہری کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ گھر واپس آئے تو سامان رکھنے کے بعد باورچی خانے کا رخ کیا جہاں 11 فٹ لمبا خطرناک مگر مچھ بیٹھا ہوا تھا۔
انہوں نے فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد مگر مچھ کو پکڑا اور مشاہدہ کرکے بتایاکہ اس کی لمبائی 11 فٹ اور وزن تقریبا 70 کلو کے قریب ہے۔