لندن: (ویب ڈیسک) دنیا کے معمر ترین کچھوے کو گینز بک آف ورلڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ اس کچھوے کی عمر 187 برس بتائی جا رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں برطانوی زیرِ انتظام سینٹ ہیلینا اور ملحق جزائر میں موجود کچھوا 1832ء میں پیدا ہوا تھا اور نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہتے ہیں لیکن کچھوے نے زندہ رہنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسے خشکی کا سب سے بزرگ جانور قرار دیا گیا ہے۔
کچھوا 39 امریکی صدور کی آمدورفت، دو عالمی جنگیں اور بلب کی ایجاد کا عہد دیکھ چکا ہے۔ 1882ء میں سینٹ ہیلینا جزائر پر لایا گیا تھا اور کچھوے کی عمر 50 برس تھی۔ سمندر پار برطانوی مملکت کے گورنر ولیم گرے ولسن کو یہ بطور تحفے میں دیا گیا تھا اور گورنر ہاؤس میں ہی رہتا ہے۔
لیکن اس بڑھاپے کی وجہ سے دونوں آنکھوں میں موتیا آگیا ہے اور قریب نابینا ہوچکا ہے اور سونگھنے کی حس بھی کھو چکا ہے۔ جانوروں کے خاص ماہرین پھلوں اورسبزیوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور اس کی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔
اس کے تین اور بھی کچھوے دوست ہیں جن کا نام ڈیوڈ، ایما اور فریڈ ہیں۔ اس سے قبل ایک اور کچھوا 188 سال کی عمر کو پہنچا تھا جو 1995 میں مرگیا تھا۔