لندن: (دنیا نیوز) بریگزٹ نے برطانوی معیشت پر اپنا اثر دکھانا شروع کردیا، انگلینڈ کی دوسری بڑی سٹیل ملِ برٹش سٹیل کا دیوالیہ نکل گیا۔ قرضے چکانے کے لیے لندن ہائی کورٹ نے مل کے اثاثے بیچنے کا حکم دیدیا۔
دنیا نیوز کے مطابق بریگزٹ پر چھائے غیر یقینی کے بادل سے برطانیہ کی دوسری بڑی سٹیل مل ڈوب گئی، یورپی یونین کے مبہم مستقبل کی وجہ سے یورپی صارفین کے سٹیل خریدنے کے آرڈرز کم ہونے سے برطانیہ کی دوسری بڑی اسٹیل کا دیوالیہ نکل گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیل ملز کو بچانے کیلئے 75 ملین پاؤنڈز درکار تھے جو حکومت کی طرف سے نہیں دیے گئے۔ اس فیصلے کے بعد 20 ہزار افراد کے بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے ساڑھے چار ہزار افراد براہ راست ملازم ہیں۔