برطانیہ کی 248 کونسلوں میں آج بلدیاتی انتخابات، سینکڑوں پاکستانی بھی امیدوار

Last Updated On 02 May,2019 10:27 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں، پاکستانی امیدواروں کی بڑی تعداد بھی میدان میں ہے۔ چھ مئیرز، شمالی آئرلینڈ کے تمام گیارہ کونسل سمیت کل 248 کونسلوں میں شہری حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں بلدیاتی انتخابات، چھ مئیرز، شمالی آئرلینڈ کی گیارہ کونسل سمیت 248 کونسلوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں شہری 8 ہزار 425 نشستوں پر انتخاب لڑنے والے 33 ہزار کے قریب امیدواروں میں سے اپنے نمائندے چنیں گے، ان میں سینکڑوں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ایک سو آٹھ کونسل میں نتائج کا اعلان جمعے تک، باقی ایک سو چالیس کا اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔