لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے حکومتوں کی سرد مہری کے خلاف سائیکلوں پر احتجاج کیا گیا۔ لندن پولیس نے بیس منٹ میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سائیکلوں پر زبردست مظاہرہ کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لندن پولیس نے بیس منٹ میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
گذشتہ پیر سے اب تک پانچ سو افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، مظاہروں کے پیش نظر لندن میں مزید پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔