برطانیہ کو یورپی یونین سے اخراج کیلئے ایک سال کی مہلت دینے کی تجویز

Last Updated On 05 April,2019 09:32 am

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ کو یونین سے اخراج کے لیے ایک برس کی مہلت دینے کی تجویز دے دی۔

تجویز کے مطابق اگر برطانوی پارلیمان اس مدت کے خاتمے سے قبل یورپی یونین چھوڑنے کی منظوری دے تو برطانیہ ایسا کر سکے گا۔ تجویز آئندہ ہفتے یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے لیبر پارٹی سے بریگزٹ معاملے پر اتفاقِ رائے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان آج بھی مذکرات جاری رہیں گے جس میں بریگزٹ معاہدے پر تصدیقی ریفرینڈم بھی زیرِ بحث آئے گا۔