واشنگٹن: (دنیا نیوز) برفانی طوفان نے یورپ میں تباہی مچانے کے بعد امریکا میں ڈیرے ڈال لیے۔ مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے بعد طوفان نے واشنگٹن اور فلاڈیفیا کا رخ کرلیا۔ یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد21 اور امریکا میں پانچ ہو گئی۔
مغربی ممالک میں برف کے طوفان نے تباہی مچا دی، امریکا میں ہونےوالی برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، کئی درخت گر گئے۔ درجنوں فلائٹس ملتوی ہو گئیں اور کئی مقامات پر بجلی کا ڈاؤن فال رہا، حکام کے مطابق برف باری کے باعث ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری کے بعد طوفان نے واشنگٹن اور فلاڈلفیا کا رخ کر لیا جہاں چھ سے آٹھ انچ برف باری متوقع ہے۔
یورپ میں برف کے طوفان نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ امدادی کارکن مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔