ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس نے ایٹم بم لیجانے والے 2 طیارے وینزویلا پہنچا دیئے اس اقدام پر امریکہ پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب روس اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق 2 ٹی یو 160 طیارے 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراکس کے قریب ایک فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان طیاروں میں جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں یا نہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ یہ طیارے کب تک وینزویلا میں موجود رہیں گے ۔