"کشمیر کا فوجی حل ممکن نہیں" ناروے نے ثالثی کی پیشکش کر دی

Last Updated On 09 January,2019 01:04 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) ناروے کی وزیراعظم نے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت سے ممکن نہیں، پاکستانی موقف کی تائید بھی کر دی۔

ذرائع کے مطابق نارویجن وزیراعظم ایرنا سولبرگ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان اور بھارت بیرونی مداخلت کے بغیر تناؤ کم اور اپنے معاملات حل کرسکتے ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں، انھوں نے اپنی بات پر زور دیا کہ پیشکش دونوں ملکوں کو دی ہے۔

کشمیری حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ناروے کی وزیراعظم کی طرف سے دونوں حکومتوں کو اس پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم ناروے کو اس خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

Advertisement