لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو کمیٹی کے چیئر مین گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تھریسامے آئندہ ماہ جون کے دوران اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت کنزرویوٹ کمیٹی کے چیئر مین گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ تھریسامے اس وقت بریگزٹ ڈیل منظور کرانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم اس ڈیل کی منظوری کی صورت میں پہلے ہی اپنا منصب چھوڑنے کا عندیہ دے چکی ہیں۔
بریڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے پر امید ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پر بحث تین جون سے شروع ہونے والے سیشن میں کی جائے گی۔ بریڈی 1922 کمیٹی کے سربراہ ہیں جو کسی بھی لیڈر کو منصب چھوڑنے کیلئے مجبور کر سکتی ہے۔