لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے کہا کہ نئے شاہی مہمان کا نام رکھنے کا سوچ رہے ہیں۔ زچہ و بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ شہزادہ ہیری نے کہا کہ یہ لمحہ میرے لیے خوشگوار ہے۔ ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میگھن کے حاملہ ہونے کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بچے کی پیدائش اور ماں کی صحت سمیت دیگر معاملات کی اہم معلومات چند دن بعد فراہم کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نومولود شہزادہ برطانوی ملکہ الزبتھ کا آٹھواں پڑپوتا ہے اور برطانوی تخت کے ممکنہ وارثوں ميں اس کا نمبر ساتواں ہے۔ شہريت سے متعلق برطانوی قوانين کے مطابق يہ بچہ امريکی اور برطانوی دوہری طرح کی شہريت رکھ سکتا ہے۔