لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے باقاعدہ طور پر میدان میں اترنے والے نویں امیدوار بن گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد قدامت پسند جماعت کے متعدد رہنما وزارت عظمیٰ کا عہدہ چاہتے ہیں۔ حالیہ یورپی پارلیمانی انتخابات میں ٹیریزامے کی قدامت پسند جماعت کو زبردست ناکامی دیکھنا پڑی تھی۔
“I’m standing to be the next leader of the @Conservatives & Prime Minister of our great country. We need to restore trust, bring unity and create new opportunities across the UK. First and foremost, we must deliver Brexit” - @sajidjavid
— TeamSaj (@TeamSaj) May 27, 2019
Join @TeamSaj to help us do just that. pic.twitter.com/LqWHidWp0M
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نئے پارٹی سربراہ کو ووٹروں کا جماعت پر اعتماد بحال کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا برطانوی وزیر اعظم ؟
ان کا کہنا تھا کہ یورپی انتخابات سے یہ بات واضح ہے کہ برطانیہ کو بریگزٹ پر عمل درآمد کرنا ہے تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال رہے۔
واضح رہے کہ ساجد جاوید کا تعلق اس خاندان سے ہے، جو پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آباد ہوا تھا۔