لندن: (دنیا نیوز) برطانوی دارلحکومت میں یورپین یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ لیبر پارٹی دوسرے نمبر پر آئی ہے۔ انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
لبرل ڈیموکریٹس لندن میں یورپی یونین کے انتخابات میں چھے لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی۔ لیبر پارٹی نے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔
لبرل ڈیموکریٹ کی نشست پر شیفیلڈ سے پاکستانی نژاد شفق محمد کامیاب ہوئے، شفق محمد کا تعلق چکسواری آزادکشمیر سے ہے۔