کیو: (دنیا نیوز) یوکرائن میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی پر احتجاج کرنے والوں کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس پر متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
یوکرائن کے شہر کیو میں مظاہرین نے کٹے ہوئے درختوں کے ساتھ سڑک بلاک کر دی۔ لوگوں نے غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکومتی کمیشن نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مظاہرین کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔