برلن: (دنیا نیوز) یورپی یونین کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ کئی یورپی رہنماؤں نے پولنگ میں عوام کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
یورپی یونین کے انتخابی نتائج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فرانسیسی صدر میکرون، ہنگری کے وزیراعظم اور یورپی ممالک کے دیگر رہنماؤں نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
23 مئی کو نیدرلینڈز اور یو کے، 24 مئی کو چیک ریپبلک اور آئرلینڈ میں پولنگ ہوئی۔ 25 مئی کو لاٹویا، مالٹا اور سلوواکیا میں جبکہ 26 مئی کو فرانس، بیلجئم، ڈنمارک اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں ووٹ ڈالے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ بھر سے چالیس کروڑ افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔