برسلز(ویب ڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا 7 جون سے مستعفی ہونے کا فیصلہ یورپی یونین کی بریگزٹ سے متعلق پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیگا۔
یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر نے تھریسا مے کے استعفی پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ینکر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ساتھ کام کرنے پر خوش تھے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔
مینہ اندریوا کا کہنا تھا کہ اب وہ نئے وزیر اعظم سے بھی اسی سطح پر تعلقات استوار کریں گے اور باہمی امور میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔ اندریوا نے بتایا کہ اس سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔