یورپی پارلیمنٹ میں قوم پرستی کا زور، یونین کے حامی جماعتوں کی گرفت ڈھیلی

Last Updated On 27 May,2019 10:03 pm

برسلز: (دنیا نیوز) بھارتی انتخابات کی طرح یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھی قوم پرستی کا زور رہا، یورپی یونین کے حامی جماعتوں کی پارلیمنٹ پر گرفت ڈھیلی پڑگئی جبکہ برطانیہ، اٹلی،فرانس اور پولینڈ سے قوم پرست جماعتوں نے ماضی کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ابتدائی نتائج میں قوم پرست جماعتوں نے پارلیمنٹ کی ایک چوتھائی نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن میں سب سے بہتر کارکردگی برطانوی قوم پرست جماعت بریگزیٹ پارٹی نے 28 نشستوں کے ساتھ برطانیہ کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

نتائج کے مطابق فرانس میں میرین لی پین کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی نے 23.31 فیصد جبکہ اٹلی کی لیگا پارٹی نے 33.64 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ٹھہری ہے، گرین پارٹی الائنس نے بھی شاندارکاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 نشستوں میں کامیابی حاصل کر لی۔2014ء میں اس پارٹی کی نشستوں کی تعداد 50 تھی۔
 

Advertisement