لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہری نے ایمانداری کی مثال کر دی، 52 برس قبل لائبریری سے لی گئی کتاب جرمانے کیساتھ لائبریری انتظامیہ کو لوٹا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص نے 1967 میں لائبریری سے لی گئی کتاب 52 سال بعد جرمانے کی رقم کے چیک سمیت لائبریری میں دوبارہ جمع کروا دی۔
لائبریری کے منیجر کا کہنا تھا کہ قاری کئی برس کتاب اپنے پاس رکھنے پر شرمندہ تھا اور اس نے 52 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹاتے ہوئے 100 پاؤنڈ کا چیک بھی بطور جرمانہ دیا، اس کتاب پر 1967 میں جاری کئے جانے کی مہر ثبت ہے۔