پہاڑوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ

Last Updated On 13 June,2019 08:58 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے پہاڑوں کے درمیان خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو سطح زمین سے 300میٹر کی بلندی پر دو چوٹیوں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چیلنج میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک سے خطروں کے 20 کھلاڑی فرانس پہنچے اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کیلئے خصوصی طور پر 800 میٹر طویل رسی باندھی گئی جس پر خطروں کے کھلاڑی چلتے ہوئے جیت کی کوششوں میں مگن نظر آئے۔

فرانس کے میٹس ریزنر نے 19منٹ 50سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کے مدمقابل بعد میں حصہ لینے کے باوجود بھی اس سے کم وقت میں منزل پر نہ پہنچ سکے جس کے سبب میٹس کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ اس خطرناک مقابلے میں خواتین بھی بلا خوف و خطر حصہ لیتی رہیں۔