بریٹی سلوا: (روزنامہ دنیا) کھیل کے میدان میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جاتی تاکہ کھلاڑی یکسوئی سے کھیل میں اپنی کارکردگی کا اظہار کرسکے تاہم سلواکیہ کے ایک فٹبال گراؤنڈ میں باقاعدہ ریلوے ٹریک موجود ہے اور کئی بار میچ کے دوران بھی ٹرین وہاں سے گزرتی ہے۔
سلواکیہ کے شہر سینری بیلگ کے فٹبال گراؤنڈ میں تماشائیو ں کے سٹینڈ اور گراؤنڈ کے درمیان بنے ریلوے ٹریک کو 1909 میں ہرونک شہر تک جنگل کی لکڑی پہنچانے کیلئے استعمال کرنا شروع کیا گیا اور 1927 میں اسے مسافر ٹرینوں کیلئے کھولا گیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔