ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) شہرہ آفاق ڈچ مصور وین خوخ کی جانب سے خودکشی میں استعمال کیا جانے والا زنگ آلود ریوالور ریکارڈ قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کر دیا گیا۔
وین خوخ نے مسلسل ذہنی مسائل اور بیماریوں سے لڑنے کے بعد تنگ آکر 1890 میں 37 سال کی عمر میں خود کو اسی پستول سے زخمی کر لیا تھا اور وہ کچھ دن بعد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔
وین خوخ کو اپنی زندگی میں انتہائی کم عمری میں ہی شہرت مل گئی تھی تاہم موت کے بعد وہ بے انتہا مشہور ہوگئے اور ان کی پینٹنگز ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے لگیں۔