کرائسٹ چرچ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کی دوشیزہ نے 4منٹ سے بھی کم وقت میں ایک کلو چاکلیٹ سپریڈ بغیر پانی پئے ہڑپ کر لیا۔ نیلا زیسر پہلے بھی کھانے کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ پیٹو لڑکی نیلا زیسر نے 3منٹ اور 56 سیکنڈز میں ایک کلو چاکلیٹ سپریڈ کی بوتل ختم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
اس نے اس دوران پانی بھی نہیں پیا۔ چاکلیٹ سپریڈ کھاتے وقت اس نے سٹاپ واچ اپنے پاس رکھی ہوئی تھی۔ نیلا زیسر اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہے۔