سیاہ مکھیوں کے جھنڈ نے گاؤں کے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی

Last Updated On 20 June,2019 11:05 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس کے علاقے اُورل کے ایک گاؤں لیزوریوی کے باشندے سیاہ مکھیوں کے حملے سے شدید پریشان ہیں، یہ مکھیاں کسی آفت کی طرح ہر جگہ موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کھیت میں قدرتی کھاد کے طور پر مرغیوں کی بیٹ پھیلانے کے بعد گویا مکھیاں آسمان سے ٹپکنے لگیں۔ اب یہ حال ہوگیا ہے کہ گاؤں کی سڑکیں، مکانات اور صحن وغیرہ سیاہ مکھیوں سے بھر چکے ہیں۔ 

اب لوگ ہر روز بالٹیاں بھر بھر کر مکھیاں اپنے گھروں سے نکال کر پھینک رہے ہیں اور اس صورت حال میں گاؤں کے لوگوں کا اٹھنا بیٹھنا بھی محال ہو گیا ہے۔