میلبورن: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ایک پائیتھون سانپ نے مگرمچھ کو سالم نگل لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیتھون اکثر مگر مچھ کا شکار کرتے رہتے ہیں تاہم کبھی کبھار خود بھی اس کا شکار بن جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست کوئنز لینڈ میں پیش آیا جہاں پائیتھون سانپ نے ایک بڑے مگرمچھ کو اپنی خوراک بنا لیا جس کے بعد سانپ کا پیٹ بری طرح سے پھول گیا اور مگرمچھ کی دم سانپ کے منہ سے کافی دیر تک باہر نظر آتی رہی۔
ماہرین کے مطابق پائیتھون سانپ اکثر مگرمچھ کا شکار کرتے ہیں تاہم کبھی کبھی خود بھی اسی کے ہاتھوں شکار ہو جاتے ہیں۔ صارفین نے تصاویر کو خوفناک قرار دے دیا۔