مجرموں کی نگرانی، پولیس اہلکار والا کام اسٹریٹ روبو کوپ کرنے کیلئے تیار

Last Updated On 20 June,2019 11:04 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مجرموں پر نظر رکھنے کے لیے اسٹریٹ روبو کوپ متعارف کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس کی جانب سے ایسا روبو کوپ متعارف کرایا گیا ہے جو پولیس اہلکار کے طور پر فرائض انجام دے گا اور مجرموں کی نگرانی کرے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس روبوٹ پارکس اور عمارتوں کے اطراف پرآنے والے افراد کا چہرہ اسکین کر کے مشتبہ افراد کو پکڑ نے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھے گا۔ حکام کی طرف سے روبوٹ شہر کے سیاحتی مقام پر تعینات کئے گئے ہیں۔

 اس پولیس روبوٹ میں کیمرہ لگا ہوا ہے جو 360 ڈگری کی تصاویر لے گا اور معلومات ایپ کے ذریعے قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس اقدام سے مجرموں کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں رکھا سکے گا اور جرائم بھی کنٹرول ہو سکیں گے۔