گھونگھے میں بیماریوں کے خلاف لڑنے والے 4 اہم پروٹین دریافت

Last Updated On 20 June,2019 10:33 am

لندن: (روزنامہ دنیا) گھر کے لان اور باغیچے میں عام پائے جانیوالے گھونگھے میں 4 اہم پروٹین دریافت ہوئے ہیں جو انسانوں میں پائے جانے والے کئی طرح کے امراض کے علاج کی وجہ بن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین سارہ پٹ اور ایلن گُن نے تحقیق کے بعد بتایاکہ گھونگھے باغیچے میں طرح طرح کے جراثیم اور بیکٹیریا والی مٹی پر مزے سے گزرتے ہیں لیکن بیمار نہیں ہوتے۔

اس بات کو لیکر تحقیق کرنے سے گھونگھے کے جسم میں چار ایسے پروٹین دریافت کئے جو اس سے قبل سائنس کے علم میں نہ تھے۔ ان میں سے دو اہم پروٹین سانس کی تکلیف والے بیکٹیریا کو روکنے میں مددگار ہیں۔