کولکتہ: (روزنامہ دنیا) بھارت میں اپنے ہاتھ پاؤں باندھ کر 6 فٹ لمبے تالے لگے شیشے کے باکس میں قید ہو کر دریا کے اندر جانے اور جادوئی طریقے سے خود کو آزاد کر کے دریا سے زندہ باہر نکلنے کے کرتب دکھانے کا دعویدار مہم کے دوران لاپتہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ کے 40 سالہ چنچل لہری نے خود کو رسی سے باندھ کر 6 فٹ لمبے کئی تالے لگے شیشے کے صندوق میں بند کر کے حیران کن کرتب دکھا کر امریکی کرتب باز کا 100 سالہ ریکارڈ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔
نوجوان نے نہایت خطرناک کرتب کیلئے متعلقہ پولیس اور پورٹ ٹرسٹ سے بھی اجازت نامہ حاصل کیا تھا تاہم نہ تو شیشے کا باکس مل سکا اور نہ ہی کرتب دکھانے والا دریا سے باہر آیا۔ پولیس اور پورٹ ٹرسٹ کے غوطہ خوروں کی تمام تر کاوشیں ناکام رہیں۔