خاتون کے پیٹ میں 23 سال سے سرجیکل قینچی موجود

Last Updated On 23 June,2019 10:00 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو حال ہی میں پیٹ میں اٹھنے والے شدید درد کے بعد معلوم ہوا کہ 23 سال سے سرجری میں استعمال ہونے والی قینچی ان کے پیٹ میں ہے۔

ازیٹا گوبیوا نامی روسی خاتون 1996ء میں ہونیوالے آپریشن کے بعد سے پیٹ میں شدید درد کی شکایت میں مبتلا تھیں اور ڈاکٹرز اس درد کو جگر کا مسئلہ سمجھتے رہے اور ازیٹا کو پین کلرز دیتے رہے۔

ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایکسرے کیا تو انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں سرجری کے دوران استعمال ہونے والی قینچی موجود ہے اوراس کیلئے آپریشن کرنا پڑے گا۔