سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونیوالی خاتون کو 3 ملین ڈالر مل گئے

Last Updated On 03 July,2019 11:40 am

اوہائیو: (روزنامہ دنیا) امریکی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کو ‘فرش گیلا ہے’ کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کر دی۔

لِنڈا ساڈوسکی کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے۔ عدالت نے کیسینو انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا۔