میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں اچھی فصل کے لیے سالانہ تقریب کے دوران مئیر کی مگرمچھ سے شادی کروا دی گئی۔
میکسیکو کے قصبے کے میئر نے مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی اچھی قسمت کے لیے مگر مچھ سے باضابطہ شادی کی، یہ رسم گزشتہ 200 سال سے جاری ہے، اس موقع پر ڈھول اور بینڈ بجاتے درجنوں افراد نے مئیر اور مگر مچھ کے ہمراہ شہر کے بازاروں کا چکر لگایا، من چلے دھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔
شادی کیلئے مادہ مگر مچھ کو خصوصی طور پر تیار کردہ سفید لباس پہنایا گیا تھا، تقریب کے اختتام پر شرکت کرنے والے مہمانوں کی خوش ذائقہ روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔