شنگھائی: (روزنامہ دنیا) آپ نے باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا لیکن جناب ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔ ڈرون باسکٹ بال کے منفرد مظاہرے میں نوجوان نے ڈرون اڑاتے ہوئے 20 میٹر اونچائی پر بال سیدھی باسکٹ میں گرائی.
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی نوجوانوں نے ڈرون کے ذریعے باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار طریقہ استعمال کیا۔ چینی طالبعلم ژیانگ شوشینگ نے ایک شو میں چیلنج پورا کرنے کی ٹھانی اور ڈرون میں باسکٹ بال کو پکڑنے کیلئے شکنجہ فٹ کیا اور ڈرون اُڑاتے ہوئے باسکٹ کا بیس میٹر اونچائی سے ایسا شاندار نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔
چینی نوجوان کے اس شاندار شاٹ پر ججز سمیت شائقین بھی دنگ رہ گئے اور اس کی مہارت کی خوب داد دی۔ باسکٹ بال پھینکنے والے ڈرون پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو باسکٹ کو نشانہ بنانے میں مددگار ہیں۔