103 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹریکٹر چلانے کا ریکار ڈ بن گیا

Last Updated On 27 June,2019 10:57 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کی کاؤنٹی یارک شائرکے ایئرپورٹ رن وے پر برطانوی سٹنٹ ڈرائیور نے 103 میل فی گھنٹہ رفتار سے ٹریکٹر چلایا اور تیز ترین ٹرک چلانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز ترین ٹرک چلانے کا یہ ریکارڈ جلد گنیز بک میں شامل کیا جا ئیگا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 82.27 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا تھا۔

 اس کارنامے کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا اور ڈرائیور کو بھرپور داد دی، لوگوں کا کہنا تھا کہ اس رفتار سے ٹریکٹر کو چلتے ہوئے پہلی بار دیکھا ہے جو اچھا لگا۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اس ویڈیو کی بھرپور تعریف کی اور ڈرائیور کی ہمت افزائی کی۔