ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان انٹرنیٹ صارف نے ایک پرندے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو اپنے پروں کے ساتھ کچھ ایسے کھڑا تھا جیسے کوئی گوریلا چاروں ہاتھوں پیروں پر کھڑا ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جسے 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد بار شیئر بھی کیا جا چکا ہے۔
There’s a very strange (uncredited) video of crow making the rounds on reddit. Here’s the deal. First, this is a large-billed crow, which is why the face is looking a little out of proportion. pic.twitter.com/LUYuMimvAp
— Kaeli Swift, PhD (@corvidresearch) June 22, 2019
جاپانی شہر ناگویا کے صارف نے اس ویڈیو کو ایک شاپنگ سنٹر کے قریب بنایا تھا اور اسے اس کا نام بھی پتا نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کا نام "گوریلاکرو" رکھ دیا ہے اور اسے مسلسل موضوع بحث بنایا ہوا ہے۔