واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں 71 سالہ شخص نے 38منٹ تک مسلسل ورزش کر کے گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید ریکارڈ قائم کریں گے، صحت سے متعلق راز سے انھوں نے یوں پردہ اٹھایا کہ فٹنس کا ہمیشہ خیال رکھا اور مناسب غذا کھائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والہ 71سالہ اینڈی سٹین فیلڈٹ نامی شخص نے 38منٹ تک پلینگ پوزیشن میں رہ دنیا کو حیران کر دیا۔ ان کے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرکے ریکارڈ میں درج کر لیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 36 منٹ 58 سیکنڈ کا تھا۔ 71سالہ اینڈی کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کے اور ریکارڈ قائم کرنے ارادہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا ہمیشہ خیال رکھا اور مناسب غذا کھائی۔