بے گھر شخص کی ’’کیلے‘‘ کو پستول بنا کر بینک لوٹنے کی کوشش

Last Updated On 28 June,2019 11:36 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک بے گھر شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلے کو لپیٹ کر پستول ظاہر کر کے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاکہ گرفتاری کی صورت میں اسے رہنے کیلئے ٹھکانہ اور پیٹ بھرنے کو کھانا میسر آ جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص پلاسٹک کی تھیلی میں کیلا چھپا کر بینک پہنچا اور کیشیئر کو ایسا ظاہر کیا جیسے تھیلی میں پستول میں ہو اور ایک ہزار پاؤنڈز سے زائد کی رقم لوٹ لی تاہم ملزم نے فوری طور پر پولیس سٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 ماہ کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت میں جب ملزم سے اس ساری کارروائی کا مقصد پوچھا گیا تو وجہ سن کر سب حیرت زدہ رہ گئے، ملزم کا موقف تھا کہ اسے بے گھر ہونے اور کوئی ضمانت پیش نہ کر سکنے کے سبب کوئی کام دینے کو تیار نہ تھا، نہ ہی وہ پیٹ بھر کر کھانا خرید سکتا تھا اس لئے اس نے بینک ڈکیتی کی واردات کے ذریعے جیل میں ہی جانا مناسب خیال کیا جہاں مفت کھانا تو نصیب ہو گا۔