بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں انسانی ڈھانچے اور تابوت سے سجا ڈیتھ تھیم کیفے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں آنے والے افراد خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد تابوت میں لیٹنے کا شوق پورا کرتی نظر آتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ڈیتھ کیفے کھولا گیا ہے جس میں نہ صرف موت و زندگی پر مبنی مختلف پیغامات کی تختیاں لگائی گئی ہیں بلکہ انسانی ڈھانچوں اور تابوت سے سجایا گیا ہے جبکہ تابوت میں بند ہونے والوں کو ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔
منفرد نوعیت کا یہ ڈیتھ کیفے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں آنے والے افراد ڈھانچوں کے ساتھ تصاویر لینے اور تابوت میں لیٹنے کا شوق خوب پورا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کیفے کو وقت گزارنے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔