نئی قسم کے ڈائنو سار کی باقیات دریافت

Last Updated On 29 June,2019 08:52 am

اریوڈی جنیرو: ( روزنامہ دنیا) برازیل کی ریاست پارانا میں ڈائنوسار کی نئی قسم کی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جس ڈائنوسار کی باقیات ملی ہیں، وہ برازیل میں 90 ملین سال قبل پایا جاتا تھا، ماہرین کے مطابق اس ڈائنو سار کی لمبائی تقریباً 5 فٹ تھی۔

ماہرین نے باقیات ملنے والی جگہ پرمزید ریسرچ کا فیصلہ کیا ہے ان کا خیال ہے کہ اس جگہ انسانوں کی بستی ملنے کے شواہد بھی ملے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہاں پرقیمتی نوادرات بھی مل جائیں ،برازیلین حکومت نے اس کام کیلئے خصوصی ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔